کراچی، میاں بیوی کے جھگڑے میں گود کا بچہ زمین پر گرنے سے جاں بحق

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی

منگل 29 نومبر 2022 16:50

کراچی، میاں بیوی کے جھگڑے میں گود کا بچہ زمین پر گرنے سے جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں ماں کی گود سے شیر خوار بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹھہری ہوئی تھی کہ اس کا شوہر آصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگے نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور میری گود میں موجود 2 سالہ بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کا والد آصف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ، متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس سٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔