کراچی، غیر قانونی موبائل کی خریدوفروخت میں ملوث 10ملزمان گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 16:52

کراچی، غیر قانونی موبائل کی خریدوفروخت میں ملوث 10ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) کراچی میں غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی سے غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے 16 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، ملزمان شاہ ولی اللہ روڈ پر کھلے عام موبائل فونز فروخت کر رہے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ملزمان سے برآمدہ موبائل فونز کے متعلق سی پی ایل سی سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ملزمان کی شناخت شاہ رخ، رفیق، ریاض، آفتاب عالم، شعیب، عبدالشکور، محمد سلیم، علی حیدر، بابر اور عمر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :