گورنرسندھ کی جنرل عاصم منیر کو 17ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

سب سے بڑی اسلامی فوج کی قیادت عظیم اعزاز،یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے

منگل 29 نومبر 2022 16:55

گورنرسندھ کی جنرل عاصم منیر کو 17ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جنرل عاصم منیر کو 17 ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر بہترین سولجر اور اعلیٰ قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج کی قیادت عظیم اعزاز ہے،یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے۔ گورنر سندھ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔