پمز پر ہر مشکل وقت پرنرسزنے اپنا اہم کرداراداکیا،نائلہ جیسی

نرسز اتحاد نے ہمیشہ مریضوں کی خدمت اپنافرض سمجھا،شریف خٹک

منگل 29 نومبر 2022 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) صھت کے سب سے بڑے ادارے پمز میں جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی ،زلزلے ،جہاز کریشن،طوفان ،کروناڈینگی جیسے بڑے بڑے حادثات میں نرسزنے ہمیشہ کلیدی کرداراداکیااورجب بھی اس ادارے کی بقاء کا مسئلہ پیدا ہوا نرسزن اپنی یونٹی اوراتحاد سے مقابلہ کیا،پمز میں آج دسویں دن بھی احتجاج جاری رہا،ان خیالات کا اظہار نائلہ جیسی نے کیا،شریف خٹک نے اپنے خطاب میں کہاکہ کسی بھی ہسپتال میں نرسزاپنا ایک مقام رکھتی ہیں اورعبادت سمجھ کر مریضوں کی خدمت کرتی ہیں پمز ملازمین جب بھی اپنے مطالبات کیلئے باہر نکلے تمام ڈاکٹرز،وائی ڈی اے ،آفیسرز،نرسزپیرامیڈیکس اوربالخصوص نان گزیٹیڈنے اپنے اتحاد کا عملہ ثبوت دیا تمام پمز ملازمین اپنے حق کی خاطر ہمیشہ متحداور یک جان رہے ،احتجاجی ملازمین سے محمد ارشد خان،ملک طاہر اعوان،ڈاکٹر حیدرعباسی،میڈم جولیانہ،محمد نوا زلالی،تنویر نوشاہی،وسیم گجر ،ذیشان اعوان،لقمان علی ،راجہ ربنواز،حاجی حنیف ،خواجہ سرفراز،طارق مٹو،شاہد خٹک،نوید آزاد،چوہدری خالد،ڈاکٹر فیض ،ڈاکٹر شیر علی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔