Live Updates

نئے آرمی چیف عاصم منیر کو کمان سوپننے کی تقریب ، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی عدم شرکت

پرویزالٰہی ، مراد علی شاہ ، عبد القدوس بزنجو ، بلیغ الرحمن ، حاجی غلام علی ، سردار تنویر الیاس ، بیرسٹر سلطان اور فیصل واوڈاکی شرکت

منگل 29 نومبر 2022 18:25

نئے آرمی چیف عاصم منیر کو کمان سوپننے کی تقریب ، وزیراعلیٰ خیبر پختون ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو کمان سوپننے کی جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے شرکت نہیں کی جبکہ تقریب میں وزراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو ، گور نر پنجاب بلیغ الرحمن ،گور نر کے پی کے حاجی غلام علی ، وزیراعظم آزاد کشمیر سر دار تنویر الیاس ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، گور نر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، گور نر سندھ کامران ٹسوری نے خصوصی طورپر شرکت کی تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا تقریب میں شریک نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا بھی تقریب میں موجود تھے اور کئی اہم شخصیات کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات