عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،اعظم سواتی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور

منگل 29 نومبر 2022 19:56

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2022ء) سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی۔اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف ٹویٹ اور بیان بازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو مزید چھ دن ریمانڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ موبائل اور ٹویٹ اکاونٹ کے حوالے سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے۔ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہ کیا جائے۔عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔۔جج محمد بشیر نے کہا آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔