کمانڈ تبدیلی کی تقریب، سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے

حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، خواتین سمیت دیگر نے راحیل شریف کیساتھ تصاویر بنوائیں

منگل 29 نومبر 2022 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، خواتین سمیت دیگر نے راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویزکیانی کی بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران بھی شریک ہوئے۔