ً کراچی،سرپرست اعلیٰ یو بی جی اور کاٹی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر کو سپردخاک کردیا گیا

منگل 29 نومبر 2022 20:40

ٖ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2022ء) پاکستان کی کاروباری برادری کے سب سے بڑے لیڈر،سرپرست اعلیٰ یو بی جی اور کاٹی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر جن کا گزشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا تھا،انہیں منگل کی دوپہراپنے دوستوں،بہی خواہوں،ان سے شدید چاہت رکھنے والے تاجروں کی موجودگی ڈیفنس فیز8قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قبل ازیں ایس ایم منیر مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز ظہرانکے صاحبزادے ایس ایم عمران کی امامت میں الحمراء مسجد ٹیپوسلطان روڈ الحمراء سوسائٹی میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں انکے دیگر صاحبزادے ایس ایم تنویر اور ایس ایم عرفان،انکے دیگر چاروں بھائی ایس ایم نصیر،ایس ایم پرویز،ایس ایم جاوید اور ایس ایم طارق،ایس ایم نوید، شہزادنصیر،ایس ایم فرہاد، میاں ادریس،ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب،محمودمولوی،صوبائی وزیر سعید غنی،جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما محمدحسین محنتی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقارمہدی، قاری عثمان،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیرموتی والا،نماز جنازہ میں کمشنر کراچی محمداقبال میمن،آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی، صدریوبی جی زبیر طفیل، خالد تواب، حنیف گوہر، سرداریاسین ملک،کے پی کے سے حاجی محمد افضل، ملک کے معروف یورو لوجسٹ ڈاکٹر سرجن فرحت عباس،ڈاکٹر عبدالباری خان،سابق گورنرمعین الدین حیدر، عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب، سابق چیئرمین اپٹماگوہراعجاز،مسلم لیگ(ق)کے رہنما طارق حسن،حنیف لاکھانی،سینیٹر عبدالحسیب خان،ندیم خان،قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چائولہ ،اسلام آباد سے سابق صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرئوف عالم،عاطف اکرام شیخ،عارف یوسف جیوا،ملک سہیل حسین،خالدجاوید،ظفربختاوری، زاہد اقبال چوہدری،اعجاز عباسی،سلطان چائولہ،کے سی سی آئی کے صدر طارق یوسف،شیخ عمر ریحان، حاجی رفیق پردیسی،سی پی ایل سی چیف زبیرحبیب،سابق چیف احمد چنائے،ندیم احمدکشتی والا،میاں زاہد حسین،وحیداحمد،غضنفرعلی خان،اے کیو خلیل،انجم نثار، جاوید بلوانی،گلزارفیروز، مرزا اختیاربیگ،اشفاق یوسف تولہ،پرویز طفیل،محمدحنیف میمن،زاہد سعید،شجاعت بیگ، امجدرفیع،محمدساجد، اشرف مایا، چیئرمین کاٹی فراز الرحمان،زبیرچھایا، فرحان الرحمان، فرخ مظہر، اکبر عبداللہ،مسلم محمدی،فیصل معیز خان،عبداللہ ذکی،شمعون ذکی،الطاف ایس ٹی،فرحان حنیف،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،اکرام راجپوت،سلیم الزماں،خرم آفتاب،مسعوداحمد،مظہرعلی ناصر، مسعودنقی،میاں محمداحمد،نوراحمدخان،راشد ہاشمی،ملک خدابخش،شکیل ڈھینگڑا،شہزادارشد، شہزادمبین، اصغرمورو والا،رضوان عرفان،سیف الملوک کھوکھر سمیت تاجروصنعتکار،سماجی،سیاسی مذہبی رہنما، تعلیم اورصحت کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور کے ریس کورس پارک میں بھی ادا کی گئی جس میں چیئرمین یو بی جی لاہور علی حسام اصغر،محمدرفیق،ودیگر بھی شریک ہوئے۔ ایس ایم منیرمرحوم کے ایصال وثواب کیلئے دعا بدھ کو صبح10بجے سی11بجے تک الحمراء مسجد ،الحمراء سوسائٹی، ٹیپوسلطان روڈ میں ہوگی