) احتساب عدالت ، بینک آف پنجاب سے خلاف ضابطہ ساڑھے آٹھ ارب قرض حاصل کرنے کے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

منگل 29 نومبر 2022 20:40

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2022ء) احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب سے خلاف ضابطہ ساڑھے آٹھ ارب قرض حاصل کرنے کے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں ملزم شیخ محمد افضل اور ہمیش خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی نیب کے ایک گواہ نے پیش ہو کر شہادت قلمبند کرائی ملزمان کے وکیل نے گواہ پر جزوی جرح مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو دوبارہ طلب کر کیا ملزمان کیخلاف نیب نے 2008 میں بینک فراڈ ریفرنس دائر کیا احتساب عدالت نمبر تین کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے سماعت کی۔ ملزمان کی جگہ ان کے پلیڈرز حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ افضل اور ہمیش خان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق شیخ محمد افضل نے بینک آف پنجاب سے جعلی گارنٹی دے کر ساڑے آٹھ ارب قرض حاصل کیا بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان اور دیگر بینک افسران کی معاونت سے فراڈ کیا گیا