یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کا فی الحال ارادہ نہیں ، پینٹاگون

بدھ 30 نومبر 2022 10:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے پریس سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ ریڈر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کا فی الحال یوکرین کو پیٹریاٹ بیٹریز فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن ہم اس حوالے سے بات چیت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا تو ہم اس کا اعلان کریں گے۔ قبل ازیں نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے روز نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اجلاس میں یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی ممکنہ فراہمی پر بات چیت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :