آم کے باغات کو گدھیڑی کے متوقع نقصان سے بچانے کے لئے دسمبر کے پہلے ہفتہ میں پودوں کے تنوں پر دو سے تین فٹ کی بلندی پر بندلگانے کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2022 12:06

آم کے باغات کو گدھیڑی کے متوقع نقصان سے بچانے کے لئے دسمبر کے پہلے ہفتہ ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) ترجمان محکمہ زراعت قصورنے باغبانوں کو آم کے باغات کو گدھیڑی کے متوقع نقصان سے بچانے کے لئے دسمبر کے پہلے ہفتہ میں پودوں کے تنوں پر دو سے تین فٹ کی بلندی پر بندلگانے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ وہ مذکورہ سفارش پر عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ سردی کے فوراً بعد زمین سے نکلنے والے گدھیڑی کے نوزائیدہ بچے تنے کے ذریعے پودوں پرچڑھ کر نقصان نہ پنچا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ پودوں کے تنوں پر لگائے جانے والے بنددوقسم کے ہوتے ہیں ایک چپکانے والے جبکہ دوسرے پھسلانے والے۔انہوں نے کہا کہ چپکانے والے بندکی چوڑائی 8سے 10سینٹی میٹرجبکہ پھسلانے والے بندکی چوڑائی 15سے 30سینٹی میٹر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بندکا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہناچاہئیے اوراگر چپکانے والے بندخشک ہونا شروع ہوجائیں تو دوبارہ لگائیں تاکہ یہ اپریل کے مہینہ تک کارآمدرہیں۔\378

متعلقہ عنوان :