کاشت کے ذریعے گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2022 12:06

کاشت کے ذریعے گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری  زرخیز میرازمین کے انتخاب ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) ترجمان محکمہ زراعت قصور نے شیڈول کیمطابق کاشت کے ذریعے گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار گاجرکی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے چار مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلیناچاہئیے اور اس میں 10 سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہئیے تاکہ اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کو 2دفعہ راؤنی دیکر مناسب وتر حالت میں رکھناچاہئیے اورزمین کی تیاری کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ گاجر کی کاشت کیلئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سے 8کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہوسکتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :