ابوظہبی کے پانچ ائیر پورٹس سے رواں سال آنے جانے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی طرف جانے والے مسافروں کی تعداد تیسرے نمبر آئی اور یہ تعداد 265793 ریکارڈ کی گئی،رپورٹ

بدھ 30 نومبر 2022 17:00

ابوظہبی کے پانچ ائیر پورٹس سے رواں سال آنے جانے والے مسافروں کی تعداد ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) متحدہ عرب امارات کے پانچ ائیر پورٹس پر رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اپنے مسافروں کے بارے میں اعداد و شمار پیش کیے ہیں جن کے مطابق 47 لاکھ مسافروں نے ان ائیر پورٹس کے ذریعے امارات کے اندر اور باہر کے سفر کیے ۔تیسری ماہی میں مجموعی طور پر مسافروں کی آمدو رفت میں اڑھائی سو فیصد کا اضافہ ہے۔

جو پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 3.1ملین یعنی تیرہ لاکھ زیادہ تعداد ہے۔جبکہ پاکستان کی طرف جانے والے مسافروں کی تعداد تیسرے نمبر آئی اور یہ تعداد 265793 ریکارڈ کی گئی۔جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ابو ظہبی انٹرنیشنل ، العین انٹر نیشنل ، الباتین ائیر انٹر نیشنل ، دلما آئی لینڈ،سر بانی یاس آئی لینڈ پرموجود ائیرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت کے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ابو ظہبی ائیر پورٹس کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جمال سالم الظاہری نے بتائی ہے کہ ان پانچ ائیر پورٹس پر 30 ستمبر2022 تک آمدو رفت پر 2020 اور 2021 کے دوران کل مسافروں کی امد و رفت 10982114 تک رہی جبکہ رواں سال یہ تعداد 15 ملین یعنی ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی ۔ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امارات میں فضائی کمپنیوں کے کاروبار میں کس تیزی کے ساتھ بہتری ہوئی ہے۔

اس بہتری لانے میں نئے فضائی روٹس کی شمولیت، نئی ائیر لائنز کی اس کا ابو ظہبی میں کام شروع کرنا اور جبکہ فضائی مسافروں کو نئی سفری سہولتوں اور آسائش میں اضافہ بھی ہے۔تیسری سہ ماہی میں یہ بات ریکارڈ کی گئی ہے کہ فضائی کمپنیوں کی اس دوران 49046 ٹریفک موومنٹ ہوئیں۔ 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اے ٹی ایمز ( ائیر پورٹس ٹریفک موومنٹس)کی تعداد 36367 ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ پروازیں 23 مختلف فضائی کمپنیوں کے ذریعے 100 مختلف منزل کی طرف گئیں ۔ان ائیر لائنز کے ذریعے سب سے زیادہ مسافروں نے بھارت کی طرف سفر کیا، جن کی تعداد 933640 رہی۔ دوسرے نمبر پر برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد 291576 کے عدد کے ساتھ رہی۔جبکہ پاکستان کی طرف جانے والے مسافروں کی تعداد تیسرے نمبر آئی اور یہ تعداد 265793 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر 217656 کی تعداد کے ساتھ رہی۔ اس طرح مصر آنے جانے والوں کی تعداد 197193 رہی اور پانچویں نمبر پر آئی۔