بھارت ،ایمیزون نے کھانے کی ترسیل کے بعد ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 30 نومبر 2022 17:08

بھارت ،ایمیزون نے کھانے کی ترسیل کے بعد ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون نے بھارت میں کھانے کی ترسیل کاکاروبار بند کرنے کے بعد اب ملک میں ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہول سیل ایمیزون ڈسٹری ای کامرس ویب سائٹ ہے جو بنگلورو، میسور اور ہبلی شہروں کے سٹورز پر دستیاب ہے۔

ویب سائٹ بھارت میں چھوٹے سٹورز، فارمیسیوں اور ڈپارٹمنٹ سٹورز کی مدد کے لیے بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہول سیل کا کام مرحلہ وار بند کر دیا جائے گا تاکہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایمیزون نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ بھارت میں رواں برس کے آخر تک کھانے کی ترسیل کے کاروبار اور آن لائن لرننگ اکیڈمی کو بند کردے گی۔ یاد رہے کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی موجودگی میں عالمی مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھارت میں کاروبار کے حوالے سے انتہائی ناموافق ماحول کا سامنا ہے اور ان میں سے بیشتر نے ملک میں اپنے کاروبار کو سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔