اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے دو آپشنز اکٹھے استعمال کرنے کا امکان

ممکنہ طور پر گورنر آج وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ،اس کے کچھ دیر بعد تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائیگی

بدھ 30 نومبر 2022 15:30

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے دو آپشنز اکٹھے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے دو آپشنز اکٹھے استعمال کرنے کا امکان ہے ، ممکنہ طور پر آج جمعرات کو گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے جبکہ اس کے کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آج جمعرات یکم دسمبر کو گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا اور اس کے چند گھنٹوں بعد تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسی تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔