امریکی صدرکا ممکنہ ملک گیر ریلوے ہڑتال روکنے کے لئے کانگرس سے اقدامات کا مطابلہ

بدھ 30 نومبر 2022 16:15

امریکی صدرکا ممکنہ ملک گیر ریلوے ہڑتال روکنے کے لئے کانگرس سے اقدامات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے ممکنہ ریل ہڑتال کو روکنے کے لیے کانگریس سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ، یہ ہڑتال 9 دسمبر سےشروع ہو سکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارےکے مطابق جو بائیڈن نے ارکان کانگرس سے اپیل کی کہ وہ ستمبر میں اعلان کردہ عارضی معاہدے کو بغیر کسی ترمیم یا تاخیر کے اپنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریل روڈ سروس کومعطل کردیا جا تا ہے تو اس کے تباہ کن معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ایوان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ ارکان کانگرس اس ہفتے تباہ کن ملک گیر ریل ہڑتال کو روکنے کے لیے قانون سازی کریں گے کیونکہ اس ہڑتال سے ہماری معیشت رک جائے گی۔واضح رہے کہ امریکا بھر سے 400سے زیادہ گروپوں نے کانگرس سےمطالبہ کیا کہ وہ ریل ہڑتال میں مداخلت کرے کیونکہ اس سے کھانے اور ایندھن کی ترسیل اور مسافروں کو اربوں ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :