Live Updates

عمران خان نے ٹوئٹ میں قائد اعظمؒ کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی

بدھ 30 نومبر 2022 16:15

عمران خان نے ٹوئٹ میں قائد اعظمؒ کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے گزشتہ روز جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سید عاصم منیر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔انہوں نے اس ٹوئٹ میں قائدا عظم محمد علی جناح کے آرمی اسٹاف کالج کوئٹہ سے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔قائداعظم محمد علی جناح نے 14جون 1948ء کو آرمی اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کیا تھا لیکن عمران خان نے اس میں 14اگست 1947ء لکھ دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات