کویت میں ایک اور شعبے سے غیرملکیوں کی ملازمتیں ختم

میونسپلٹی میں تمام غیرملکی قانونی مشیروں کو ایک سال سے بھی کم عرصے تبدیل کر دیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 30 نومبر 2022 16:25

کویت میں ایک اور شعبے سے غیرملکیوں کی ملازمتیں ختم
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2022ء ) خلیجی ملک کویت میں ایک اور شعبے سے غیرملکیوں کی ملازمتیں ختم کردی گئیں، جس کے تحت کویت میونسپلٹی میں تمام غیرملکی قانونی مشیروں کو ایک سال سے بھی کم عرصے تبدیل کر دیا جائے گا۔ گلف نیوز کے مطابق کویت کے وزیر مملکت برائے میونسپل امور عبدالعزیز الموجیل نے کہا ہے کہ کویت میونسپلٹی میں تمام غیر ملکی قانونی مشیروں کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں ملک میں ملازمت کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر تبدیل کر دیا جائے گا، جسے "کویتائزیشن" کا نام دیا گیا ہے۔

عہدیدار نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ میونسپلٹی کے قانونی شعبے میں کویتی مشیروں کی تعداد اس وقت تین غیر ملکی ہم منصبوں کے مقابلے میں 127 ہے، میونسپلٹی تمام مشیر کویت کے مقامی شہریوں میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہے، جس کے تحت ایک سال سے بھی کم عرصے میں تمام معاہدے ختم ہو جائیں گے اور کویتی قانونی مشیروں کی شرح 100 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ حالیہ مہینوں میں کویت میں غیر ملکیوں کے روزگار کو روکنے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور ان الزامات کے ساتھ انہیں تقویت مل رہی ہے کہ تارکین وطن کارکنوں نے کورونا کے معاشی اثرات کے درمیان ملک کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو تناؤ کا شکار کیا، جس کے پیش نظر کویتی حکام ملک میں حراستی مراکز میں رکھے گئے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے سفری ٹکٹ فراہم کرنے کے لیے ایک ٹینڈر کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس سے ہزاروں جلاوطن کیے جانے والے افراد کے لیے چند مہینوں سے موجود مخمصہ ختم ہو جائے گا، سرکاری سنٹرل ایجنسی برائے پبلک ٹینڈرز نے وزارت داخلہ کی جانب سے ان تارکین وطن کے لیے ٹکٹوں پر ٹینڈر شروع کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے، جنہیں کویت سے ان کے آبائی ممالک میں بھیج دیا جائے گا۔