پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیش کا آخری روز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

سی پی او نے انٹری گیٹس، پارکنگ،ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس و دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 30 نومبر 2022 17:50

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیش کا آخری روز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیش کا آخری روزسی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سیکورٹی وٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان ، ایس پی راول ، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی اور یگر سینئر افسران بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریزسی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سیکورٹی وٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان ، ایس پی راول ، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی اور یگر سینئر افسران بھی موجود ہیں،پاک انگلینڈ کرکٹ پریکٹس سیشن کے دوران راولپنڈی پولیس کے 3000افسران واہلکار سیکورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سی پی او نے انٹری گیٹس، پارکنگ،ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول او رمشکوک افرا د پر کڑی نظر رکھیں۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہاکہ ٹیمز اورمیچز کی سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :