انٹر بینک ٹریڈنگ میں پاکستانی روپے کی شرح مبادلہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ

بدھ 30 نومبر 2022 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) انٹر بینک ٹریڈنگ میں بدھ کو پاکستانی روپے کی شرح مبادلہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا اور گزشتہ روز 223.95 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 223.94 روپے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 229.5 روپے اور 231.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

یورو کی قیمت میں 49 پیسے کی کمی ہوئی اور گزشتہ روز 232.37 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 231.88 روپے پر بند ہوئی۔ جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 1.61 روپے پر بند ہوا جبکہ برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ میں 1.64 روپے کی کمی دیکھی گئی جو 267.91 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ اماراتی درہم اور سعودی ریال کے ایکسچینج ریٹ بھی بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 60.97 روپے اور 59.58 روپے پر بند ہوئے۔