لندن، پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف گواہی دیدی
فاروق ستار نے بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کی صورتِ حال اور پارٹی قائد کو نکالنے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا پارٹی میں اس بات پر اتفاق تھا معاملہ ٹھنڈا ہو جانے تک ایم کیو ایم فعال رہے گی ،قائد آرام کریں گے،فاروق ستار کا عدالت میں بیان
بدھ 30 نومبر 2022 19:00
(جاری ہے)
وکیل رچرڈ سیلڈ نے استفسار کیا کہ رینجرز حکام دورانِ حراست رات بھر آپ سے کیا پوچھتے رہے تھی فاروق ستار نے جواب دیا کہ یہ پوچھا گیا کہ احتجاج میں کون لوگ تھے، متنازع نعرے لگانے والے کون تھے اور چند لوگوں کی شناخت چاہتے تھے۔
بانی متحدہ کے وکیل نے سوال کیا کہ بانی متحدہ کو نکالنے کے لیے رینجرز نے کہا تھا جس پر فاروق ستارنے جواب دیا کہ نہیں یہ میری مرضی تھی۔فاروق ستار کا جواب سن کر عدالت میں موجود ایم کیو ایم لندن کے حامیوں نے قہقہہ بلند کیا۔فاروق ستار نے بتایا کہ پارٹی پاکستان سے کنٹرول ہو گی، اس حوالے سے پریس کانفرنس سے قبل بانی متحدہ سے اجازت نہیں لی تھی۔فاروق ستار نے تسلیم کیا کہ ندیم نصرت سے بات چیت کے دوران قائد کو فارغ کرنے کا اشارہ نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اس بات پر اتفاق تھا کہ معاملہ ٹھنڈا ہو جانے تک ایم کیو ایم فعال رہے گی اور قائد آرام کریں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ کوئی قانون نہیں توڑا، بانی متحدہ نے خود کراچی میں ایم کیو ایم کا کنٹرول دینے کا اعلان کیا تھا۔عدالت میں پراپرٹیز کا دعوی فریقین کے آئین کے درمیان گھومتا نظر آیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وہ 2012 کے اصل آئین کے تحت چل رہی ہے۔آئین نے پارٹی قائد کو اختیار دیا تھا لیکن 31 اکتوبر 2016 کو ترمیم کر کے دو تہائی اکثریت سے ہی اختیار واپس لے لیا گیا۔ایم کیو ایم لندن کے مطابق بانی متحدہ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی اصل ہے، پارٹی کا آئین 21 اکتوبر 2015 کو سینیٹر سید احمد نے تیار کیا تھا، آئین کے کئی ورژن تھے جسے بالآخر 22 اکتوبر 2016 کو رابطہ کمیٹی نے منظور کرلیا تھا۔مقدمے کی سماعت بدھ کو بھی جاری رہی ۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.