وفاقی وزیرسید نوید قمر اور موزمبیق کے وزیر صنعت و تجارت کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 30 نومبر 2022 20:08

وفاقی وزیرسید نوید قمر اور موزمبیق کے وزیر صنعت و تجارت کے مفاہمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے موزمبیق کے وزیر صنعت و تجارت آگسٹو جوز مورینو کے ساتھ تجارتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور موزمبیق کے وزیر صنعت و تجارت آگسٹو جوز مورینو کے درمیان مشترکہ تجارت و سرمایہ کاری کمیٹی کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔یہ دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے پہلا تجارتی معاہدہ ہے۔