اے این ایف نے منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کے دور ان دو ملزم گرفتار کرلئے

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

اے این ایف نے منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کے دور ان دو ملزم گرفتار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) اے این ایف نے منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کے دور ان دو ملزم گرفتار کرلئے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلام آبادائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 20ہیروئین بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جدہ جانے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتارکرلیا گیا،ایئرپورٹ پر ہی مسقط جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس ہیروئین برآمد کرلی گئی ،انٹرنیشنل میل آفس میں پارسل سے 500نشہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

پارسل لندن کے لیے بٴْک کروائے گئے تھے،بکنگ کروانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ ہوئیں ،اٹک میں نجی کوریئر آفس میں پارسل سے ایک کلو چار سو گرام آئس ہیروئین برآمد کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ۔پارسل کینیڈا کے لیے بٴْک کروایا گیا تھا،منشیات کچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :