چنیوٹ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 21ملزمان کو گرفتارکرلیا

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

چنیوٹ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 21ملزمان کو گرفتارکرلیا
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) چنیوٹ پولیس کی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کارروائیوں کے دوران 21ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 9مجرمان اشتہاریوں،4عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا،منشیات برآمد ہونے پر 3منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 150لیٹر سے زائد شراب،لہن معہ چالو بھٹی برآمدکرلی گئی۔

ملزمان میں فیصل،مقصود،احمد سعید شامل ہیں۔کارروائیاں تھانہ صدر،تھانہ بھوانہ کے علاقوں میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 2افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 459گاڑیوں کے چالان کئے گئے،131سے زائد اوورلوڈ گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ڈی پی او کی ہدایت پر کرائم پاکٹ ایریاز میں ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ای پولیس پوسٹ کے ذریعے1453مشکوک افراد کو چیک کیا گیا،202مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔\378