چین میں کورونا پابندیاں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد مظاہرین گرفتار

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

چین میں کورونا پابندیاں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد مظاہرین ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) چین میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر گوانگزو میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق زہینگزو میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سپر مارکٹس، جمز اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔بیجنگ میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی ہے جہاں پر یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔