ملک سے سود کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی،مفتی تقی عثمانی

بدھ 30 نومبر 2022 22:29

ملک سے سود کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ملک سے سود کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔حرمت سود کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ہے، بلاسود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے، اس سیمینار کا مقصد حکومت، متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرنا ہے کہ سود کے خاتمے کے لئے عملی کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائ سیمینار میں شریک ہیں، شریعت کا نفاذ اہم ترین معاملہ ہے لیکن اس کے لئے مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں ہے، نظریاتی اختلافات کا دائرہ علمی حلقوں تک محدود رہنا چاہیے، ایسا فورم وجود میں آنا چاہیے جس میں سلگتے ہوئے مسائل پر متفقہ مؤقف پیش کرنا چاہیے۔قبل ازیں قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ کا اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری سود کو حرام سمجھتی ہے لیکن پاکستان 40 فیصد رقم سود دیتا ہے، بینکس میں اسلامی بینکاری سہولت کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :