پشاور بی آر ٹی سٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

ملزم کوجائے وقوع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ فائرنگ پرانی دشمنی کی بناء پر کی گئی ہے،،پولیس

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

پشاور بی آر ٹی سٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) تھانہ ہشت نگری کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ملزم کوجائے وقوع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ فائرنگ پرانی دشمنی کی بناء پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ ہشت نگری پشاور بی آر ٹی سٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے سابقہ دشمنی کی بناء پر رشتہ دار کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے ۔ ملزم نے اپنے ہی رشتہ دار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ دونوں افراد کا تعلق ضلع کرم سے بتایا جا تا ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔