فیصل آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بہنوئی کے قاتل کو سزائے موت اورجرمانہ کی سزا سنادی

بدھ 30 نومبر 2022 22:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بہنوئی کے قاتل کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مجرم محمد شہباز کیخلاف تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، مجرم کی بہن نے مقتول جرار حیدر کیساتھ پسند کی شادی کی تھی اور اسی رنجش کی بنیاد پر مجرم نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھا، مجرم کیخلاف 2019 میں مقتول کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر نذیر اعوان نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو6 ماہ قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگی۔ مجرم اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔