فاروق ستار کی کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیس اہل کاروں کی وین پر خود کش دھماکے کی مذمت

بدھ 30 نومبر 2022 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیس اہل کاروں کی وین پر خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیس اہل کاروں کی وین جو کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے جارہے تھے انکی وین پر خود کش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے انسدادِ پولیو مہم کے اہل کاروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومت واقعے کی تحقیقات کرواکر ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔دھماکے میں زخمی افراد کے لیے جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔