کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار عہددار 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار عہددار 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے کالعدم تنظیم داعش کے عہددار شامی پرویز ابوشامی کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا اور تھانہ سٹی ٹی ڈی کو حکم دیا کہ ملزم کو 14دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

سٹی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے عہد دار شامی پرویز ابو شامی کو مسجد بلال نزد اڈہ مائی والی مسجد بائی پاس فیصل آباد روڈ ساہیوال سے 23نومبرکوگرفتار کرکے مقدمہ 11ایف ٹو ، 11جی ٹو ،11ڈبلیوٹواور9انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا تھا۔