ایک ہفتے میں دو صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا،شیخ رشید احمد

والدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، سابق وزیر

بدھ 30 نومبر 2022 22:42

ایک ہفتے میں دو صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا،شیخ رشید احمد
رالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا ہیکہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگاہوا ہے۔شیخ رشید نے لکھا کہ والدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابلِ تحسین ہے تاہم ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :