پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی، آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

بدھ 30 نومبر 2022 22:44

پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے نظریہ پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک اہم پیغام میں کہا کہ ہم پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لیئے وقف کردی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔

(جاری ہے)

عوام کی جان کیسے قربان کی جاتی ہے یہ حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا ورثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بے مثال ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتا تھا مگر وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کرتے تھے وہ تختہ دار بھی بڑی شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سرخ سلام ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جس نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر کبھی اف تک نہیں کی۔ محترمہ بینظیر شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض ایک وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی وہ نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر ان کی