ساہیوال، تلخ کلامی پر دسویں جماعت کے طالب علم کو گولی مارکر قتل کردیا،مقدمہ درج ، ورثاء کا احتجاجی مظاہر ہ

بدھ 30 نومبر 2022 22:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) محمد پورہ 90نوایل میں دسویں جماعت کے طالب علم آفتاب شاہ کو دوست طیب جٹ نے تلخ کلامی پر گولی مارکر قتل کردیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ورثاء کی جانب سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پراپرٹی ڈیلرسید شفقت شاہ کا بیٹادسویں جماعت کا طالب علم آفتا ب شاہ اور اس کے دوست طیب جٹ کے درمیان جھگڑاہوگیاجس پر ملزم طیب جٹ مشتعل ہوگیااورموٹر سائیکل پر جاتے ہوئے آفتا ب شاہ کو روک کر طیب جٹ نے پسٹل سے گولی مارکر قتل کردیااور فرار ہوگیا۔

پولیس غلہ منڈی نے مقتول کے باپ سید شفقت شاہ کی مدعیت میں مقدمہ 302ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکاجس پر مقتول کے ورثاء نے عارف والا موڑ پر ٹریفک بلاک کرکے قاتل کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تومظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے۔

متعلقہ عنوان :