ساہیوال،کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار عہدیدار 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

بدھ 30 نومبر 2022 21:59

ساہیوال،کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار عہدیدار 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے کالعدم تنظیم داعش کے عہددار شامی پرویز ابوشامی کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

اور تھانہ سٹی ٹی ڈی کو حکم دیا کہ ملزم کو 14دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ سٹی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے عہد دار شامی پرویز ابو شامی کو مسجد بلال نزد اڈہ مائی والی مسجد بائی پاس فیصل آباد روڈ ساہیوال سے 23نومبرکوگرفتار کرکے مقدمہ 11ایف ٹو ، 11جی ٹو ،11ڈبلیوٹواور9انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا تھا۔