پشاورپولیس کا منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاون،11 ملزمان گرفتار

بدھ 30 نومبر 2022 21:59

پشاورپولیس کا منشیات فروشوں  اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کےخلاف ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) پشاور پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پشتخرہ ، تھانہ ناصر باغ، تھانہ خان رازق شہید ، تھانہ ریگی، تھانہ شاہ پور، تھانہ چمکنی اور تھانہ رحمان باباکی حدود میں سرگرم ملزمان منشیات سمگلرز سمیت مخصوص گاہک کو آئس اور چرس کی سپلائی کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 40 کلو گرام سے زائد چرس، 1300 سوگرام آئس سمیت دو عدد رائفل،پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے