آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کے لیے کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے دو ڈی ایف اے ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

بدھ 30 نومبر 2022 21:15

ٖکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کے لیے کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے دو ڈی ایف اے ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے سلیکشن کمیٹی انٹرنیشنل کھلاڑی نصراللہ لانگو اور زاہد حمید نے ایوب اسٹیڈیم فٹبال گرانڈ کوئٹہ میں ٹرائلز کے ذریعے منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا منتخب کھلاڑیوں میں ڈیفینڈر حبیب، نجیب، جنید، نور، عبدالرازق، شاھد، خان جی وحید، نصیب اللہ(دادل)، ظفر اللہ، عبدالقدوس، محب اللہ، ولی، سعود، احسان، جبکہ مڈفیلڈ میں باچا حفظ الرحمن، شیر علی، ثاقب، زبیر، یعقوب، شاجی عظمت، دوست اور فارورڈ میں جان، بہرام، فراز، بسم اللہ ہدہ، نصراللہ، عطااللہ، محمد عیسی (نانئ)، آصف، وحید، بالو قاہر، نصیب اللہ، سیف الملوک، بسم اللہ شابو، حیدر، عرفان، کاشف، عرفات اور گول کیپر کیلئے قیوم، اسامہ، عمران اور سلیم شامل ہیں آرگنائزنگ کمیٹی ممبران لکھمیر لانگو، قاری عبد الباسط، حاجی محمد نسیم اور بابے لانگو نے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو یکم دسمبر بروز جمعرات کو ٹھیک دوپہر ایک بجے بمقام ایوب اسٹیڈیم بلوچستان فٹبال ہاوس میں سلیکشن کمیٹی کوچ انٹرنیشنل نصراللہ لانگو اور زاہد حمید کو رپورٹ کریں اور تمام کھلاڑی وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں