Live Updates

’عوام بلاول بھٹو کے علاوہ کسی کو وزیراعظم نہیں مانتے‘

ہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، اگلے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 30 نومبر 2022 21:42

’عوام بلاول بھٹو کے علاوہ کسی کو وزیراعظم نہیں مانتے‘
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 27 نومبر 2022) عوام بلاول بھٹو کے علاوہ کسی کو وزیراعظم نہیں مانتے، ہم بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، اگلے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام کسی اور کو نہیں مانتے، ان کے لیے اگر کوئی وزیراعظم ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے نشتر پارک میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، اگلے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگلا سال بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا سال ہے، بلاول بھٹو سندھ کی تنظیم اور کارکنان کو ثابت قدم پائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے ہم پُرامید نظروں سے بلاول کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے عمران خان کو ہٹایا اب ملک کوبھی مسائل سے نکالیں گے، اگر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے تو مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی، آج کل نوجوانوں کو غلط بتایا جاتا ہے کہ لیڈرز یوٹرن لیتے ہیں،ہمیں ذوالفقار بھٹو جیسا لیڈرچاہیے جو شہادت کو بھی قبول کرے۔

انہوں نے نشترپارک کراچی میں یوم تاسیس کے 55ویں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں نیازی کی ناک کے نیچے جیالوں نے الیکشن جیتا، لوگوں کو جوش دیکھ کر لگتا کہ اگلا ناظم کراچی جیالا ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی نے 55سال عوام کی خدمت کی، ہم نے جیئے بھٹو کا نعرہ لگا کر تین تین آمروں کو بھگایا ، ہر طبقے کو حقوق دیے اور معاشی انصاف دلوایا، یہ اسی لیے ممکن ہوا کہ پیپلزپارٹی نفرت کی سیاست پر نہیں بلکہ یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، یہ جماعت ملک کو جوڑتی ہے اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، بھٹو شہید نے 55سال قبل پارٹی کا پرچم بلند کیا، اس ملک اور قوم کی قیادت سنبھالی تو ہم ٹوٹے ہوئے ملک تھے، دوحصوں میں بٹے ہوئے تھے، ایک ہارے ہوئے ملک کو امید دلوائی تھی، ہارے ہوئے ملک کو امید دلائی اور پیروں پر کھڑا کردیا، اس جنگ میں 90ہزار جنگی قیدی ملٹری ناکامی کے بعد دشمن کی قید میں تھے، لیکن شہید ذوالفقار اپنی سیاسی حکمت عملی سے ان قیدیوں کو واپس لے آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات