اوکاڑہ: 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی، میوزک ٹیچر اور چوکیدار گرفتار

اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 3 ملازموں کو معطل کردیا اور معطل ملازمین میں میوزک ٹیچر، چوکیدار اور اٹینڈنٹ شامل ہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 30 نومبر 2022 23:13

اوکاڑہ: 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی، میوزک ٹیچر اور ..
اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2022ء ) اوکاڑہ میں 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی، میوزک ٹیچر اور چوکیدار گرفتار۔اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 3 ملازموں کو معطل کردیا اور معطل ملازمین میں میوزک ٹیچر، چوکیدار اور اٹینڈنٹ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں8ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے مبینہ زیادتی کے الزام میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار کو گرفتار کرکے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق میوزک ٹیچراور چوکیدار نے دو ماہ تک نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 3 ملازموں کو معطل کردیا اور معطل ملازمین میں میوزک ٹیچر، چوکیداراور اٹینڈنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نجاب میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کیسز میں لاہور سرفہرست ہے۔ نجی تنظیم کے مطابق لاہور میں 10 ماہ کے دوران ہر چوتھا بچہ مبینہ زیادتی کا شکار ہوا۔ پنجاب میں 10 ماہ کے دوران 3 ہزار 80 خواتین زیادتی کا شکار ہوئیں۔ پنجاب میں 4 ہزار 503 بچے زیادتی کا شکار ہوئے۔ صرف لاہور میں 446 خواتین اور 1221 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ فیصل آباد 220 بچوں اور 200 خواتین‘ خوشاب میں 22 خواتین اور 18 بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔