Live Updates

مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا سخت ردعمل

نواز شریف کی نااہلی سازش کا نتیجہ نہیں، مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنے کے ساتھ دماغ کے لیے بھی معالج رکھیں، شیری مزاری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 30 نومبر 2022 23:45

مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا سخت ردعمل
سلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2022ء ) نواز شریف کی نااہلی سازش کا نتیجہ نہیں، مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنے کے ساتھ دماغ کے لیے بھی معالج رکھیں، مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا سخت ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عقل و فہم کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، مریم نواز کے والد کی سیاست سے قوم اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سازش کا نتیجہ نہیں ان کے اپنے کرتوتوں کا ثمر تھا، پاناما لیکس خود نواز شریف کے دور میں منظرعام پر آئیں۔

(جاری ہے)

شریں مزاری نے کہا کہ پاناما جیسے عالمی انکشاف سے نواز شریف کی کرپشن بے نقاب ہوئی اور ان کے خلاف تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں جے آئی ٹی نے کیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی، کرپشن پر فیصلے، سپریم کورٹ، احتساب عدالت نے سنائے، یہ حقیقت قوم تسلیم کرچکی ہے کہ نواز شریف نے لوٹ مار کو اولین ہدف بنایا، جب وہ اقتدارسے نکلے تو این آر او اور چوری معافی کیلئے ہاتھ پاؤں مارتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنے کے ساتھ دماغ کے لیے بھی معالج رکھیں، ملک کے خلاف کرپٹ خاندان کے عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے عمران کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے کہا تھا کہ ’آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات