اماراتی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان
سپر 95 پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 18 درہم اور سپر 98 پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 30 درہم مقرر، ڈیزل کی قیمت 3 عشاریہ 74 درہم مقرر کر دی گئی
محمد علی بدھ 30 نومبر 2022 23:49
اماراتی حکومت کے متعلقہ ادارے کے اعلان کے مطابق ماہ دسمبر کیلئے سپر 95، سپر 98، ای پلس اسپیشل پٹرول اور ڈیزل سستے کر دیے گئے ہیں۔ یکم دسمبر سے سپر 95 پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 18 درہم، سپر 98 پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 30 درہم، ڈیزل کی قیمت 3 عشاریہ 74 درہم جبکہ ای پلس اسپیشل پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 11 درہم مقرر کر دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سپر 95 پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 20 درہم، سپر 98 پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 32 درہم، ڈیزل کی قیمت 4 عشاریہ 01 درہم جبکہ ای پلس اسپیشل پٹرول کی قیمت 3 عشاریہ 13 درہم تھی۔
واضح رہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکیں۔ مارکیٹ میں برطانوی خام تیل 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل 75 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.