Live Updates

اب بھی وقت ہے کہ حکمران الیکشن کی طرف جائیں،شیخ رشید

عمران خان جب بھی اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ارکان بیوقوف نہیں کہ اس کے ساتھ کھڑا نہ ہو،دنیا میں تیل سستا اور پاکستان میں کوئی رعایت نہیں مل رہی،سربراہ عوامی مسلم لیگ

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 1 دسمبر 2022 10:36

اب بھی وقت ہے کہ حکمران الیکشن کی طرف جائیں،شیخ رشید
راولپنڈی (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ یکم دسمبر 2022ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنے کے لیے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔ثابت ہو گیا کہ عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے،دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔

اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کاوقت ہے۔جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواُس کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا،اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم دفن ہوگی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تیل گیس بجلی کےلیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لیے2 ارب روپے ہیں۔

(جاری ہے)

چھڑی بدلی اور وزیرقانون دوبارہ آ گئے،لاہورکا فیصلہ،فیصلہ کُن ہوگا،آر پارہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے،آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دورنہیں رہ سکتے۔ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا،والدین اپنے بچوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اس لئے عدم اعتماد اور گورنر راج نا ممکن ہیں۔حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،مولانا فضل الرحمٰن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا،عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی،اگر اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو1 سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں اور نہ ہی منصوبہ بندی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات