Live Updates

جنرل عاصم منیر صرف اللہ کی مدد سے آرمی چیف بنے

جنرل عاصم منیرجب آئی ایس آئی چیف تھے تو خاتون اول سے متعلق لین دینے کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ نہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے انتہائی ایمانداری سے کام کیا جس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔فیصل واوڈا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 دسمبر 2022 11:08

جنرل عاصم منیر صرف اللہ کی مدد سے آرمی چیف بنے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، یکم دسمبر۔2022) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر صرف اللہ کی مدد سے آرمی چیف بنے ہیں۔بصورت دیگر وہ اس عہدے کے لیے نامزد ہونے والوں میں فہرست میں بھی شامل نہیں ہوتے۔فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کو اس وقت جب کہ وہ آئی ایس آئی چیف تھے، مشورہ دیا تھا کہ وہ وزیراعظم کو ان کی شریک حیات سے متعلق لین دینے کے بارے میں آگاہ نہ کریں لیکن انہوں نے انتہائی ایمانداری سے کام کیا جس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب انہوں نے جنرل کو آگاہ کیا کہ ان کے خلاف فیلڈنگ لگائی گئی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ مجھے پاکستان ، میرے باس اور وزیراعظم کے خلاف بے ایمانی سے کام لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج اگر نیوٹرل نہ ہوتی تو عمران خان کو ضمنی انتخابات میں اتنی فتوحات نہ ملتیں۔دو خاص میں ایک خاص چلے گئے ہیں یہ سوچ کر کہ ان کی جان چھوٹ جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دو خاص میں ایک خاص چلے گئے ہیں یہ سوچ کر کہ ان کی جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں جو لوگ باجوہ صاحب سے فائدہ اٹھانے والے تھی آج انھوں نے چھڑی دی نہیں تھی تو انہوں نے جنرل باجوہ کے خلاف ٹویٹ کرنا شروع کر دیئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر فوج کو گالی دی گئی تو برداشت نہیں کروں گا۔ فیصل واوڈا نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی ، استعفے دینے سے کام نہیں ہوتا نظام چلتا رہے گا ۔ انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ اگر معاملات ایسے ہی چلتے رہے تو انتخابات 6 ماہ آگے بھی جا سگتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات