چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 17 فیصدکی نموریکارڈ

جمعرات 1 دسمبر 2022 12:04

چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں  17  فیصدکی نموریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چائے کی درآمدات پر192.78 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.42 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر164.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اکتوبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم 53.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 55.96 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 39.79 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات پرمجموعی طورپر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

\932

متعلقہ عنوان :