حارث رئوف کو محنت کا پھل مل رہا ہے‘ لاہور قلندرز کی ٹیسٹ ڈیبیو پر مبارکباد

جمعرات 1 دسمبر 2022 12:58

حارث رئوف کو محنت کا پھل مل رہا ہے‘ لاہور قلندرز کی ٹیسٹ ڈیبیو پر مبارکباد
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فاسٹ بولر حارث رئوف کو انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث رئوف محنتی کرکٹر ہے جسے محنت کا پھل مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے، ہمارے ہیرو اور فخر کو ڈھیروں مبارکباد۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ قلندرز فیملی اور فینز کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھا کرنے کے لیے نیک خواہشات حارث رف کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ حارث رئوف کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔