زیک کرالی اور بین ڈکیٹ کی پاکستان کے خلاف شاندار سنچریاں

جمعرات 1 دسمبر 2022 15:12

زیک کرالی اور بین ڈکیٹ کی پاکستان کے خلاف شاندار سنچریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلش بلے باز چھائے رہے۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ ٹیم بلے بازوں زیک کرالی اور بین ڈکیٹ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان پاکستان ٹیم کے بائولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان کی خوب دھلائی کی ۔

(جاری ہے)

دونوں اوپننگ بلے بازوں نے میچ میں شاندار سنچریاں بنائیں ۔ انگلینڈ ٹیم کی پہلی وکٹ 233 کے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر بین ڈکیٹ ٹیسٹ کرئیر کی اپنی پہلی سنچری بناکر آؤٹ ہوئے بین ڈکیٹ نے 107 انفرادی سکور بنائے جن میں انہوں نے 110 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکے لگائےجبکہ 235 رنز کے مجموعی سکور پر زیک کرالی بھی آؤٹ ہوگئے۔زیک کرالی نے 122 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔یہ زیک کرالی کی ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری تھی ۔بین ڈکیٹ کی وکٹ زاہد محمود نے لی جو کہ ان کے ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی وکٹ تھی۔ اس کے علاوہ زیک کرالی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ \932

متعلقہ عنوان :