طاقت کا محور مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہا ہے، خطے میں معاشی استحکام خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔ خواجہ رمیض حسن

عالمی سطح پر اس وقت معاشی ترقی میں مقابلے کی فضاہے۔ بہترین معیشت خوشحالی کی ضامن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے چارٹر آف اکنامک سیلیوشن پیش کرنا انتہائی ناگرزیر ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 1 دسمبر 2022 14:35

طاقت کا محور مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہا ہے، خطے میں معاشی استحکام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر 2022ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز نیں کہا کہ خوشحال اور مستحکم ریاست کےلیے معیشت میں استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کی سفارشات پر سختی سے عمل درآمد کے مثبت نتائج سامنے آئے اور اقوام عالم نے پاکستانی دفاعی اداروں کی  کاوشوں کی تعریف کی۔ جس کے نتیجے میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں شامل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے پیشِ نظرطاقت کا محور مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہا ہے، خطے میں معاشی استحکام خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔چین معاشی سپر پاور بن کر سامنے آیا۔ سٹیک ہولڈرز سیاست کی بجائے ریاست کے نظریات کو مقدم رکھتے ہوئے خطے میں موجود ہم خیال ممالک باالخصوص چین اور ایران کے ساتھ زیر التواء منصوبوں پر کام تیز کریں۔

(جاری ہے)

سی پیک پراجیکٹس اور پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے انرجی سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت ایران اور روس سے پابندیوں کے باوجود پٹرولیم مصنوعات امپورٹ کر رہا ہے۔ ہمیں بھی خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے مغربی پریشر اگنور کرنا ہو گا۔ قومی مفادات کے موضوع پر سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے ریاست کے متعلق سوچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔