کراچی کے میئرکے لئے فیصلہ پارٹی قیادت اور عوام کریںگے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
منفی سیاست نے ہمیشہ نقصان پہنچایا اس سے بچنا چاہئے، تنقید برائے تنقید کے بجائے اچھے کام کی تعریف بھی ہونی چاہئے، ایڈمنسٹریٹرکراچی
جمعرات 1 دسمبر 2022 21:16
(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈی ایم سی سائوتھ کی انتظامیہ کو شاباش دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنا اچھا اور خوبصورت پارک بنایا، میری کوشش ہے کہ صاف ستھرا، ہرا بھرا اور مسکراتا ہوا کراچی نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے جو پریس کانفرنس بلدیاتی انتخابات کے بعد 16 جنوری کو کرنی تھی وہ ابھی سے شروع کردی ہے انہیں ’’مرتضیٰ وہاب فوبیا ‘‘ہوگیا ہے، کراچی کی ترقی کے دشمن نہیں چاہتے کہ یہاں ترقی و خوشحالی آئے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس سال 1150 ملی میٹر بارش ہوئی مگر یہ شہر بند نہیں ہوا جبکہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں 240 ملی میٹر بارش ہوئی اور پورا شہر بند ہوگیاحالانکہ ان کے وسائل ہم سے کہیں زیادہ ہیں اس کے باوجود وہاں شہر کا جو حشر تھا وہ سب نے دیکھا، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کراچی میں کام نہ ہو، سڑکیں نہ بنیں، پارک کی تزئین و آرائش نہ کی جائے لیکن ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفٰے دینے کا اعلان پہلے کیا اور اپنی پارٹی کے لوگوں سے مشورہ بعد میں کر رہے ہیں، یہ طریقہ کار آج تک نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کے ایم سی کی آمدنی میں اضافے کے لئے ایک کوشش تھی اور کے الیکٹرک بل کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی بلوں کی وصولیابی شروع کی تھی لیکن مخالفت برائے مخالفت کے باعث اس کام کو رکوا دیا گیا جسے کسی بھی طرح شہر کے مفاد میں نہیں کہا جاسکتا، اب معاملہ عدالت میں ہے، اس طرح کے طرز عمل سے گریز کرنا ہوگا، تبھی ہم آگے بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر کو اون کرنا ہے،اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور پودے اور درخت لگانا ہماری ذمہ داری ہے،شہری اداروں کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بھی اپنے قریبی پارک کو صاف رکھنا ہے،کے ایم سی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں پارکس تعمیر کئے جاچکے ہیں جہاں شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، واجد شمس الحسن پارک میں بھی بچوں کے لئے جھولے لگائے گئے ہیں اور پارک میں باسکٹ بال کھیلنے کی سہولت دستیاب ہے، اس کے علاوہ اس پارک میں واکنگ ٹریک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.