حکمرانوں نے اپنے کیس ختم کرالئے لیکن آٹھ ماہ ہوگئے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 1 دسمبر 2022 22:38

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2022ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے کیس ختم کرالئے لیکن آٹھ ماہ ہوگئے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے،یہ کیس پھر کھلیں گے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،جلد تبدیلی دیکھیں گے کیونکہ گیٹ نمبر چار اب بند ہوگیا ہے ،سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں تکلیف دہ صورتحال ہے بھوک ،بدامنی ،انصاف ناپید ہے متاثرین کے لئے بڑی امداد آرہی ہے جا کہاں رہی ہے کوئی پتہ نہیں،حکومت اور ضلعی افسران کو ملنے والی امداد اور خرچ کی آڈٹ کرائی جائے،افسران کو امداد دینے والی سماجی تنظیموں کے ماتحت کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنی تحریک سندھ کے صدر حافظ نور احمد قاسمی ،علی نواز قاسمی ،سید اعجاز علی شاہ ،نیک محمد ،عبدالغفار قادری ،طیب علی ،جواد احمد ،رجب علی ،شیر محمد اور دیگر موجود تھے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیلاب اور بارش متاثرین کی وفاق اور صوبے نے کوئی داد رسی نہیں کی لوگ دربدرہیں14جماعتوں کی بڑی خوبصورت ایڈجسٹمنٹ ہے اب تو وفاق اور صوبے میں یہی پارٹیاں اقتدار میں ہیںکیا بجلی گیس ،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی مہنگائی کا خاتمہ ہوا نہیں حکمران صرف مفادات کی سیاست کررہے ہیںانکے گودام امداد سے بھرے ہوئے ہیں لیکن غریب اس سے محروم ہے حکمرانوں کو اپنی انا چھوڑ کر ملکی مفاد کی خاطر اب ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے سے ہی معاشرہ بہتر ہوگا ،حکومت کے ٹرانسجینڈر بل کو نہیں مانتے کہ عورت مرد اور مرد عورت بن جائے ،اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کو اس ضمن میں خط بھی لکھا ہے تحریک طالبان کے معاملے پر اے پی سی بلاکر فیصلہ کیا جائے کیونکہ ہم اسکا شکار رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں کیونکہ ووٹ جب ایسے لوگوں کو دیں گے تو بھلائی کیسے ہوگی چہرے نہیں ہمیں نظام بدلنا ہوگا تب ہی ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی ۔