Live Updates

۳ قومی اسمبلی اجلاس، میرا نام ای سی ایل سے نکلنے کے باوجود اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا، محسن داوڑ

اس جمہوریت کے لیے کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں یہ جمہوریت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے ، رکن قومی اسمبلی ، وفاقی وزیر شازیہ مری کی بھی حمایت وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور نے بھی مذمت کر دی، سپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

جمعرات 1 دسمبر 2022 20:00

ئ* اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2022ء) پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے باوجود اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا عدم ا عتماد کے لیے ووٹ اس لیے نہیں دیا تھا اس جمہوریت کے لیے کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں یہ جمہوریت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے وفاقی وزیر شازیہ مری نے بھی سپورٹ کا اعلان کر دیا،مولانا عبدالشکور نے بھی مذمت کر دی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ ستائیس نومبر کو صبح اسلام آباد ائیرپورٹ پر مجھے روکا گیا ہوسکتا ہے روکنے والوں کو کسی حوالدار نے کال کی ہو ای سی ایل سے میرا نام نکالا گیا ہے میں نے تحریک استحقاق جمع کی اس کو کمیٹی میں بھیج دیں میں اگر فریاد کروں گا تو کون سنے گا عدم اعتماد کو اس لئے سپورٹ نہیں کیا تھا عدم اعتماد کو اس لئے سپورٹ کیا کہ عمران خان سول سپرمیسی کو پیروں تلے روندھا تھا کیا حکومتیں اس طرح چلتی ہیں اس جمہوریت کیلئے کارکنان نے قربانیاں دیں یہ جمہوریت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کیساتھ عوام کے پاس کیسے جائیں گے سترا اکتوبر کے وفاقی حکومت کے آرڈر کو حوالدار نے ہیروں تلے روندا دیا اپنا نام تو پہلے ہفتے ای سی ایل سے نکال دیا تھا علی وزیر آج بھی جیل میں ہیں سپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا اس پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ اس معاملے سے قابل احترام ممبر کا استحقاق مجروح ہوا،میری سپورٹ محسن داوڑ کے ساتھ ہے اس معاملے پر استحقاق کمیٹی میں بات ہونی چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا رکن اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو زبان استعمال کی اس کی مذمت ہی کرسکتی ہوں اس قسم کی زبان مناسب نہیں،اس پر وفاقی وزیر مذہبی آمور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ سائرہ بانو نے جو بات کی یقیناً خواتین کا ہمیں احترام ہے مولانا صاحب دل میں خواتین کا جو احترام رکھتے ہیں کیا دوسرا رکھ سکتا ہے یوتھیوں نے مولانا صاحب کی بات کو غلط پیش طریقے پیش کیا میں مذمت کرتا ہوں پی ٹی آئی کے اس کردار جو خواتین کی بے عزتی کرتے ہیں پی ٹی آئی کی خواتین کا بھی عزت کرتے ہیں لیکن یوتھیے جلسوں میں جو سلوک کرتے ہیں اس کی مذمت کرتا ہوں مولانا صاحب کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا محسن داوڑ کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں کابینہ کے فیصلے کے بعد ایسا کیوں ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات