#راولپنڈی ، سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کا جی ایچ کیو کا دورہ ،آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کی

جمعرات 1 دسمبر 2022 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2022ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔۔

(جاری ہے)

ائی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے الگ الگ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں سفارتکاروں نے آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی